کراچی میں سال کے سرد ترین دنوں میں رواں ہفتے ایک درجن انڈوں کی قیمت میں 13 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ شہر میں اب ایک انڈے کی قیمت 40 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
خوردہ فروشوں نے اس صورتحال کا ذمہ دار چکن کی مہنگی فیڈ اور ہول سیل قیمتوں میں اضافے کو قرار دیا۔
کراچی میں انڈوں کی قیمت 400 روپے فی درجن کے قریب ہے جو چند ماہ پہلے تک 280-300 روپے تھی۔ خوردہ فروشوں نے کہا ہے کہ وہ تھوک فروشوں سے اونچی قیمتوں پر انڈے خرید رہے ہیں جنہوں نے اس کا الزام فیڈ کی قیمتوں پر لگایا۔
قیمت بڑھنے کے بعد سے خاندانوں کی ایک بڑی تعداد درجن کے بجائے محدود تعداد میں انڈے خرید رہی ہے۔
مقامی ریستورانوں میں سستے انڈا اور پراٹھے کے ناشتے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے یہ بہت سے لوگوں کے لیے ناقابل برداشت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18