- شہید بابری مسجد کی متبادل مسجد کا سنگ بنیاد امام کعبہ رکھیں گے؟”,
- شہید بابری مسجد کی متبادل مسجد کا سنگ بنیاد امام کعبہ رکھیں گے؟”,
- content: "بابری مسجد کی شہادت اور اس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو برسوں گزر گئے۔ بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر قریب قریب تیار ہوچکا ہے اور بہت جلد اس کا افتتاح بھی ہونے والا ہے ، لیکن شہید بابری مسجد کے بدلے مسجد کیلئے دی گئی زمین پر چار سال بھی ایک دیوار نہیں بن پائی ہے یہاں تک کے سنگ بنیاد بھی نہیں رکھا گیا ہے۔لیکن کہا جارہا ہے کہ رام مندر کے افتتاح کے دوران کوئی مسجد کے بارے میں سوال نہ پوچھ لے ،اس لئے ایک نیا شگوفہ چھوڑا گیا ہے اور وہ ہے اس مسجد کے سنگ بنیاد کا۔ کہا جارہا ہے کہ شہید بابری مسجد کی متبادل مسجد کا سنگ بنیاد امام حرمین شریفین رکھیں گے، مسجد میں 9 ہزار افراد بیک وقت نماز ادا کرسکیں گے۔
- رپورٹ کے مطابق ممبئی میں مقیم بی جے پی لیڈر اور شہید بابری مسجد کی متبادل مسجد کی ڈیولپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین حاجی عرفات شیخ نے کہا کہ ایودھیا میں نئی مسجد میں قرآن کریم کا دنیا کا سب سے بڑا نسخہ بھی ہوگا۔ یہ 21 فٹ اونچا اور 36 فٹ چوڑا ہوگا۔
- حاجی عرفات شیخ نے مزید کہا کہ نومبر 2019 میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الاٹ شدہ جگہ پر بننے والی نئی مسجد ہندوستان کی سب سے بڑی مسجد ہوگی۔ لیکن سنگ بنیاد کب رکھا جائے گا،اس کی تاریخ کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوپایا ہے۔
- حاجی عرفات شیخ کے مطابق اس مسجد میں 5 ہزار مرد اور 4 ہزار خواتین سمیت 9 ہزار افراد ایک ساتھ نماز ادا کرسکیں گے۔ پورے مسجد کمپلیکس میں بھارتی مسلمانوں کےوسائل سے خریدی گئی اضافی زمین کے ساتھ طبی، تعلیمی اور سماجی سہولیات بھی ہوں گی۔واضح رہے کہ ایودھیا مسجد کے لیے اتر پردیش کے سنی سنٹرل وقف بورڈ (وقف بورڈ) کو 5 ایکڑ اراضی کے حوالے کیے ہوئے تقریباً چار سال گزر چکے ہیں، مسجد کی تعمیر کے لیے اس جگہ پر ایک اینٹ بھی نہیں رکھی جا سکی ہے۔ کام کے نام پر مجوزہ زمین پر 26 جنوری 2021 سے صرف یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے موقع پر جھنڈا لہرایا گیا ہے، اور زمین پر 10 پودے لگا کر سنگ بنیاد رکھنے کی رسمی تقریب منعقد کی گئی۔اس کے علاوہ مزید کچھ ہوتا ہوا ابھی تک دکھائی نہیں دے رہا
- ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
- مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں
- https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18
- ۔
- ۔
- ۔