۔
امریکہ کا معروف اور ہٹ سٹیج میوزیکل گروپ ’ہیملٹن‘ رواں ماہ ابوظہبی میں پرفارم کرے گا۔
عرب نیوز کے مطابق 2015 میں پہلی بار سٹیج پر آنے کے بعد سے دنیا بھر کے شائقین کو مسحور کرنے والے ’ہیملٹن‘ کو انتہائی شہرت حاصل ہے۔
اس گروپ کے حاصل کردہ ایوارڈز میں 11 ٹونی ایوارڈز، سات اولیور ایوارڈز، ڈرامہ کے لیے پلٹزر پرائز اور بہترین میوزیکل تھیٹر البم کے لیے 2016 کا گریمی ایوارڈ شامل ہیں۔
پہلے انٹرنیشنل میوزیکل ٹور میں براڈوے، شمالی امریکہ، لندن، آسٹریلیا اور جرمنی کی کاسٹ کے ساتھ ہیملٹن نے حال ہی میں منیلا میں اپنا تین ماہ کا دورہ مکمل کیا ہے۔
ابوظہبی کے اتحاد ایرینا میں 17 جنوری کو شو کے پریمیئر سے قبل بات کرتے ہوئے گروپ کے سٹار ڈی آنڈرے ووڈز نے بتایا ہے کہ شو میں ایک بڑا موضوع ہے اور وہ اس میں ایرون بر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شو میں انسانیت کی کہانی ہے جو کہ محبت اور معاف کرنے کے ساتھ ایسے لوگوں کے بارے میں ہے جنہیں مل کر کام کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ جہاں بھی جائیں گے آپ کو کہیں نہ کہیں کوئی نہ کوئی ایسا شخص ضرور ملے گا جو ایسی کہانی سے گزرا ہو۔
اس شو میں ایسے شخص کا کردار ادا کر رہا ہوں جو شاید میرے آباؤ اجداد کا مالک تھا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ہمارے لیے واقعی بہت بڑی چیز ہے کیونکہ افریقی امریکیوں کا سٹیج پر آنا یہ جانتے ہوئے کہ تاریخ کے اس موڑ پر ہمیں انسان بھی نہیں سمجھا جاتا تھا۔
یہ شو ہمیں سکھا رہا ہے ایک بہتر انسان کیسے بننا ہے، یہ انسانیت کی بات کرتا ہے اور مجھے لگتا ہے اس میں سب کچھ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18