ایک دوہرے قتل نے اردن کے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا جب 24 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں ایک عمر رسیدہ مرد اور ایک عورت کو قتل کر دیا گیا۔ دونوں کو تیس سال کے ایک نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کیا۔ نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔
اردنی پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے میڈیا ترجمان کرنل عامر سرتاوی نے بتایا کہ فوجداری تحقیقاتی محکمے کی ایک سیکیورٹی فورس اردن کے دارالحکومت عمان کے ضلع عین الباشا اور وادی السیر کے علاقوں میں ہفتے کے روز ہونے والے دو قتل کے مجرم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
پہلا قتل ہفتہ کو کیا گیا۔ عمان کے ضلع وادی السیر میں ایک دکان کے مالک کو اس وقت گولی مار کر زخمی کر دیا گیا جب وہ اپنی دکان کے اندر موجود تھے۔ ایک نامعلوم شخص نے فائرنگ کر دی جس کے باعث معمر شخص ہسپتال پہنچنے پر دم توڑ گئے۔
سٹور کے اندر لگے نگرانی کے کیمروں نے شوٹر کو سٹور کے اندر داخل ہونے کی ریکارڈنگ کی۔ سٹور کے مالک کے چہرے پر تشویش اور شک کے آثار واضح نظر آ رہے تھے۔اس نے ایک شخص سے کہا کہ وہ سٹور کے اندر ہی رہے کیونکہ اسے اس شخص پر شک تھا جو ابھی سٹور میں داخل ہوا تھا۔
مجرم پہلے فرج کے پاس گیا اور توجہ ہٹانے کے لیے جوس کا ڈبہ اپنے ساتھ لے آیا۔ پھر اس نے فوراً اپنی بندوق نکالی۔ پہلی مرتبہ گولی نہ چلی تاہم اس نے پھر سٹور کے مالک کو گولی مار دی۔۔
سکیورٹی سروسز نے مجرم کی تصویر پھیلا کر اس کی تلاش شروع کردی، دوسرے دن کی صبح عین البشا کے علاقے میں ایک خاتون کو ایک شخص نے گولی مار کر قتل کردیا۔ خاتون کو مارنے والا بھی وہ شخص تھا جس نے معمر مرد کو قتل کیا تھا۔
میڈیا ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات کے ذریعے گولی چلانے والے کی شناخت کی گئی اور اسے الرمیمین کے علاقے میں چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا گیا۔ استعمال ہونے والا اسلحہ بھی قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی۔
ایک سیکیورٹی ذریعہ نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو بتایا کی کہ مجرم سے تفتیش جاری ہے۔ اس پر پہلے ہی متعدد مجرمانہ پابندیاں ہیں لیکن وہ خطرناک نوعیت کی نہیں تھیں۔ اب مجرم کو اس دوہرے قتل پر موت کی سزا کا امکان بھی موجود ہے۔
ویڈیو دیکھنے کیلیے اس لنک⬇ کو ایکس (ٹوئٹر) ایپ میں یا گوگل کروم وغیرہ براؤزر میں کھولیں
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں