اسرائیل نے جنوبی غزہ کے اہم شہر خان یونس کے مکینوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد حماس اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں مزید شدت آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے بدھ کو خان یونس کے ایک بڑے علاقے کو خالی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جہاں ایک لاکھ 40 ہزار متاثرین مختلف پناہ گاہوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
حماس کے زیرِ کنٹرول غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے خان یونس کے مشرقی علاقے میں بدھ کو دو گھروں پر فضائی حملے کیے جن میں کم از کم 30 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فورسز نے ایسے وقت میں فلسطینیوں کو خان یونس کا علاقہ چھوڑنے اور وہاں اپنی کارروائیاں تیز کی ہے جب جنگ بندی کے لیے عالمی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے جب کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے مصر کے شہر قاہرہ میں موجود ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18