امریکی ریاست کلیفورنیا کے شہرلاس اینجلس سے آنے والا ایک مساطر طیارہ بدھ کے روز لندن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے ‘ہیتھرو‘ پر لینڈنگ سے قبل حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچا۔

طیارے کی خوفناک لینڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز رن وے پر اترنے سے قبل لڑ کھڑا گیا اور اس کا توازن بگڑ گیا۔ ایسے لگا کہ جہاز مخالف سمت سے آنے والی تیز ہوا کی وجہ سے ڈولنے لگا ہے۔ ایسے لگ رہا تھا کہ رن وے سے چند میٹرکی دوری پر موجود طیارہ زمین سے ٹکراتے ہی تباہ ہوجائے گا۔
سیکنڈ کی ویڈیو میں امریکن ایئرلائنز کا طیارہ طوفان کے درمیان ہوائی اڈے کے قریب پہنچتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ برطانیہ میں نیشنل ویدر سروس ’گیرٹ‘ نے کہا جب یہ واقعہ پیش آیا تو اس وقت ملک میں موسلا دھار بارشیں اور برف باری ہو رہی تھی۔

تاہم لینڈنگ کے آخری لمحات میں پائلٹ نے اس طرح سے رد عمل کا اظہار کیا جس سے طیارے کا توازن بہتر ہوگیا۔ اس کے ساتھ سامنے کا لینڈنگ گیئر طاقت کے ساتھ نیچے اترا جس سے طیارہ ایک جھٹکے سےنیچے آنے کے ساتھ اس کا اگلا حصہ اوپر اٹھ گیا۔اس سارے واقعے کی چھان بین کی جا رہی ہے
ویڈیو دیکھنے کیلیے اس لنک⬇ پر ٹچ کیجیے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18