امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس پر زور دیا ہے کہ وہ کیف کو فوجی امداد پر اختلافات پر قابو پانے کے لیے "فوری” اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا روس کی طرف سے جمعہ کی صبح میزائل حملہ یوکرین کو "مٹانے” کی اس کی خواہش کی نشاندہی کر رہا ہے۔
بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ جب تک کانگریس اگلے سال ہنگامی اقدامات نہیں اٹھاتی ہم یوکرین کو ہتھیار اور اہم فضائی دفاعی نظام بھیجنا جاری نہیں رکھ پائیں گے جن کی یوکرین کو اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے ضرورت ہے۔
واضح رہے امریکی سینیٹ میں ریپبلکن اپوزیشن وائٹ ہاؤس کی طرف سے 106 بلین ڈالر کے ہنگامی امدادی پیکج کی منظوری کے لیے پیش کی گئی درخواست کو روک رہی ہے۔ اس امداد سے بنیادی طور پر یوکرین اور اسرائیل کو فائدہ پہنچے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں