سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر امریکا میں ایک سمندری طوفان کا ساحل پرموجود لوگوں پر خوفناک حملہ دکھایا گیا ہے۔ ایسے لگتا ہے کہ یہ کوئی حقیقی واقعہ نہیں بلکہ کسی ہالی ووڈ فلم کا خوفناک منظر سامنے آگیا ہے۔

یہ واقعہ کیلیفورنیا کے ساتھ بحر الکاہل کے ساحل پر پیش آیا جہاں طوفانوں کی وجہ سے سونامی کی شدید لہروں کا سامنا کرنا پڑا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سونامی کی وجہ سے ریاست کے شمالی علاقوں کو خالی کرلیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ویڈیو کلپس میں کچھ لوگوں کے پانی سے فرار ہونے کے لمحات دکھائے گئے ہیں مگر طوفانی لہر نے ان کا پیچھا کرکے انہیں غرق کردیا۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا اس ہفتے کے دوران بارش اور تیز ہواؤں کے ساتھ 30 فٹ اونچی لہروں کی تیاری کر رہی ہے۔ ماہرین موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ خطرات "مہلک” ہوتے جائیں گے۔

برطانوی اخبار "ڈیلی میل” کے مطابق امریکی ویدر سروس نے سان فرانسسکو بے کے علاقے میں آج رات سے شروع ہونے والی خوفناک بارش کے علاوہ خطرناک حد تک اونچی لہروں کی وارننگ جاری کی ہے۔

ماہرین موسمیات کو توقع ہے کہ پانی سے متعلق خطرات جان لیوا ہو جائیں گے، خطے کے شمال مغربی اور مغربی ساحلوں پر 30 فٹ تک اونچی لہریں اٹھیں گی۔

حکام نے ساحل سمندر پر جانے والوں سے کہا کہ وہ پانی سے دور رہیں دیوہیکل لہروں سے ہوشیار رہیں۔ خاص طور پر مغرب کی جانب ساحلوں پر، چٹانوں اور گھاٹیوں سے دور رہیں۔
ویڈیو دیکھنے کیلیے اس لنک⬇ کو ایکس (ٹوئٹر) ایپ میں یا گوگل کروم وغیرہ براؤزر میں کھولیں

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18