خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے اپنا کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ واپس کردیا ہے، انہوں نے سنیچر ۳۰ دسمبر کو وزیراعظم دفتر کے باہر کرتوے پتھ پر کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ کو رکھ دیا، اس کے بعد پولس نے اسے اُٹھالیا، پہلوان بجرنگ پنیا نے اس پورے واقعے کا ویڈیو شیئر کیا ہے۔ بجرنگ پنیا نے ایکس پر لکھا کہ یہ دن کسی کھلاڑی کی زندگی میں نہ آئے، ملک کی خواتین پہلوان سب سے برے دور سے گزر رہی ہیں، ونیش اور ان کے معاونین وزیر اعظم دفتر جاناچاہ رہے تھے لیکن پولس نے انہیں راستے میں ہی روک دیا، اس کے بعد ونیش نے کرتوے پتھ پر ہی اپنے ایوارڈوں کو رکھ دیا۔ کانگریس نے ایوارڈ لوٹانے پر ایکس پر لکھا کہ ملک کےلیے شرم کا دن ہے، پہلوان بجرنگ پنیا کے بعد ملک کو میڈل دلانے والی بیٹی ونیش پھوگاٹ نے اپنا کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ وزیر اعظم دفتر کے باہر رکھ دیا ہے، وزیر اعظم مودی اور ان کی حکومت نے انہیں اس قدر ہراساں کیا کہ آج یہ قدم اُٹھانے پر مجبور ہیں، شرمناک۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18