اسرائیل کی فوجی عدالت نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں لڑنے سے انکار پر 18 سالہ نوجوان کو قید کی سزا سنادی۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق تل ابیب کے 18 سالہ رہائشی اسرائیلی نوجوان نے غزہ میں جنگ لڑنے سے انکارکردیا۔
اسرائیلی فوجی عدالت نے اسرائیلی نوجوان کو 30 روز قیدکی سزا سنا دی جس کے بعد اسے فوجی جیل میں قید کرلیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نوجوان کی سزا میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔
ویڈیو پیغام میں نوجوان کا کہنا تھاکہ مجھے یقین نہیں کہ تشدد بڑھانے سے سلامتی آئے گی، میں بدلے کی جنگ میں حصہ لینے سے انکار کرتا ہوں۔
نوجوان نے کہا کہ غزہ میں لڑائی سے نہیں بات چیت سے ہی یرغمالی رہا ہوئے، غزہ میں فوجی آپریشن ہی اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکتوں کا سبب بنا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18