شمالی اردن کی یونیورسٹی کے طلبہ نے گریجویشن تقریب میں منفرد انداز اختیار کیا اور روایتی کبابوں کی ڈشیں تقریب کے شرکا کو پیش کیں۔
العربیہ کے مطابق اردن کی یونیورسٹی میں منفرد گریجویشن تقریب سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔
شمالی اردن کی اربد کمشنری کی یونیورسٹی کے گریجویٹ ہونے والے طلبہ نے تقریب کے انتظامات اس طرح کیے کہ 50 طلبہ پر مشتمل ایک گروپ ہاتھوں میں کبابوں کے تھال اٹھائے تقریب گاہ میں داخل ہوا۔
طلبہ کے دوسرے گروپ نے تھالوں سے کباب اٹھا کر اساتذہ، یونیورسٹی کے عملے اور شرکا کو پیش کیے۔ قبل ازیں طلبہ نے روایتی رقص بھی کیا۔
’الرمثاوی‘ کباب اردن کی روایتی ڈش مانی جاتی ہے۔ سموسے یا پیٹس کی طرز پر تیار کردہ کباب اردن میں کافی مقبول ہیں جو کسی بھی تقریب کی مرکزی ڈش ہوتی ہے۔
بعض حلقے اسے نیا انداز کہہ کر سراپا رہے ہیں تو کچھ کی جانب سے اسے یونیورسٹی کے پروٹوکول کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18