لوک سبھا الیکشن 2024 کے الیکشن تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ ایک طرف بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے ہیٹ ٹرک لگانے کے لئے تیارہے تو دوسری طرف اپوزیشن اتحاد انڈیا الائنس کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے کوششوں میں مصروف ہے۔
انڈیا الائنس میں سیٹوں کی تقسیم سے متعلق کانگریس نے فارمولہ تیارکرلیا ہے، جس کی رپورٹ کل یعنی بدھ کے روز (3 جنوری) کو کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے کو سونپ دی جائے گی۔
ذرائع کے حوالے سے پتہ چلا ہے کہ کانگریس 9 ریاستوں میں اتحاد کرنے جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب میں اتحاد کا امکان کافی کم نظرآرہا ہے۔ اس معاملے پر کانگریس ریاستی یونٹوں سے تبادلہ خیال کرچکی ہے اور رپورٹ تقریباً بن کرتیار ہے، جوکل سونپ دی جائے گی۔ اس کے بعد کانگریس قیادت سیٹ شیئرنگ سے متعلق اتحادی جماعتوں سے بات کرے گی
جن ریاستوں میں کانگریس اپنی اتحادی جماعتوں سے اتحاد کرسکتی ہے، وہ کچھ اس طرح ہیں۔ جموں وکشمیر، دہلی، اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، مہاراشٹر، کیرلا اور تمل ناڈو۔ ایک طرف جہاں کانگریس دہلی میں اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرسکتی ہے تو وہیں پنجاب میں اس کا امکان کافی کم نظرآرہا ہے
تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنے کے بعد کانگریس کو ایک اوربڑی کامیابی ملتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ یہاں وائی ایس آرشرمیلا اپنی پارٹی وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کا کانگریس میں انضمام کرنے کے لئے پوری طرح سے تیارہیں۔ رپورٹ کے مطابق، وہ باضابطہ طورپراس ہفتے کے آخرتک دہلی میں کانگریس میں شامل ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وائی ایس شرمیلا کوراجیہ سبھا، اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اورآندھرا پردیش کے ریاستی صدر کی پیشکش کی گئی تھی۔ شرمیلا کانگریس کے آفرپر رضا مند ہوگئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سال آندھرا پردیش میں اسمبلی انتخابات بھی ہونے ہیں۔ ایسے میں پارٹی شرمیلا کو بڑی ذمہ داری دے کر پارٹی کو پھرسے کھڑا کرنے کی تیاری میں ہے
واضح رہے کہ اس سال آندھرا پردیش میں اسمبلی الیکشن بھی ہونے ہیں۔ ایسے میں کانگریس وائی ایس شرمیلا کو بڑی ذمہ داری دے کرریاست میں پھر سے کھڑا ہونے کی کوشش کرے گی۔ اس سے پہلے تلنگانہ اسمبلی الیکشن کے دوران بھی شرمیلا نے کانگریس کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18