: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) نے دہلی وقف بورڈ کے ملازمین کی بھرتی میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں منگل کے روز قومی دارالحکومت دہلی میں عام آدمی پارٹی (AAP) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان (MLA Amanatullah Khan) کے چار سے پانچ احاطوں کی تلاشی لی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ چھاپے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (PMLA) کی دفعات کے تحت مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ای ڈی کے اہلکار تقریباً چار پانچ جگہوں کی تلاشی لے رہے ہیں۔
اس سے قبل ای ڈی نے اکتوبر میں دہلی اسمبلی کے اوکھلا حلقہ کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا تھا۔ اس نے نومبر میں اس معاملے میں ان کے تین مبینہ ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا تھا۔ ایجنسی نے الزام لگایا تھا کہ خان نے دہلی وقف بورڈ میں ملازمین کی غیر قانونی بھرتی کے ذریعے بھاری رقم کمائی اور اس کا استعمال اپنے ساتھیوں کے نام پر غیر منقولہ جائیدادیں خریدنے میں کیا۔ اس نے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا، “اکتوبر میں دہلی وقف بورڈ میں ملازمین کی غیر قانونی بھرتی اور امانت اللہ خان کے 2018 سے 2022 تک بورڈ کے چیئرمین رہنے کے دور میں بورڈ کی جائیدادوں کو غلط لیز پر دے کر غیر قانونی ذاتی فوائد سے متعلق معاملے میں چھاپہ ماری کی گئی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں