اسرائیلی فورسز کے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حماس کے دفتر پر ڈرون حملے میں چار افراد مارے گئے جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے ’المنار ٹیلی وژن‘ نے کہا ہے کہ اس حملے میں حماس کے سینیئر عہدے دار صالح العاروری بھی مارے گئےہیں۔
دوسری جانب لبنانی نیوز ایجنسی (این این اے) نے کہا کہ بیروت کے جنوبی نواحی علاقے میں ہونے والے ’حملے میں چار افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔‘ یہ وہ علاقہ ہے جہاں ایرانی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کی مضبوط گرفت ہے۔
حزب اللہ کے ٹیلی وژن سٹیشن ’المنار‘ نے کہا ہے کہ ہادی نصر اللہ ہائی وے کے قریب ایک چوک میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
یہ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایک دن قبل ہی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے خطاب کیا تھا۔
برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایک عینی شاہد نے کہا ہے کہ یہ شاید ڈرون حملہ تھا جس نے گنجان آباد علاقے میں واقع اس عمارت کی دوسری منزل کو نشانہ بنایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18