۔
طارق روڈ پر واقع کراچی کے مشہور ریسٹورنٹ زاہد نہاری نے دنیا کے ’100 لیجنڈری ریسٹورنٹس‘ کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے۔
دنیا کی معروف فوڈ ریویو پبلی کیشن اور آن لائن فود پورٹل ٹیسٹ ایٹلس نے دنیا بھر سے ’100 لیجنڈری ریسٹورنٹس‘ کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان سے صرف ایک ریسٹورنٹ ’زاہد نہاری‘ 89 نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔ اس کے برعکس انڈیا کے 5 ریسٹورنٹس نے اس فہرست میں جگہ بنائی ہے۔
ٹیسٹ ایٹلس کے مطابق ’زاہد نہاری ریسٹورنٹ نہاری بنانے میں مہارت رکھتے ہیں، جو اپنے بھرپور ذائقوں کے لیے مشہور ہے۔ یہ ریسٹورنٹ روایتی پاکستانی کھانوں کے لیے کراچی میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔‘
ٹیسٹ ایٹلس ویب سائٹ کے ڈیٹا بیس میں 23 ہزار 751 روایتی کھانے پینے کی جگہوں میں سے یہ 100 ریسٹورنٹس اپنی پائیداری، بھروسہ مندی، مشہور کھانوں کی بنیاد پرنمایاں رہے۔ ان کی درجہ بندی تین معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے جن میں ریسٹورنٹ کے تاریخی پہلو، کسٹمرز کے رویوز اور ان کے کھانوں کی ’ٹیسٹ ایٹلس ریٹنگز‘ شامل ہیں۔
ٹیسٹ ایٹلس کو دنیا بھر میں روایتی پکوانوں، مقامی اجزاء اور مستند ریسٹورنٹس کا انسائیکلوپیڈیا سمجھا جاتا ہے۔ اس کے کیٹلاگ میں 10 ہزار سے زیادہ کھانے اور مشروبات شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18