ترکیہ نے سعودی عرب سمیت چھ ملکوں کے شہریوں کو سیاحتی مقاصد کے لیے انٹری ویزے سے استثنیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ان ملکوں میں سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، سلطنتِ عمان، امریکہ، بحرین اور کینیڈا کے شہری شامل ہیں۔
العربیہ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’ویزے سے استثنیٰ چھ ممالک کے پاسپورٹ ہولڈر شہریوں کو ہر 180 دنوں میں 90 دن تک کے سفر کے لیے دیا گیا ہے۔‘
یہ فیصلہ سعودی عرب کی قیادت میں چھ ممالک خصوصاً جی سی سی ممالک کے ساتھ سیاحت کے تبادلے کو بڑھانے کے لیے ترکیہ کی کوششوں کے فریم ورک کے اندر آتا ہے۔
اس سے پہلے سفر سے کم از کم 24 گھنٹے پہلے ای ویزا حاصل کرنے کے لیے ترکیہ کے سفارت خانے یا قونصل خانے کو درخواست دینا ہوتی تھی۔
اس کے علاوہ ترکیہ کا سفر کرتے ہوئے ای انٹری ویزے کا پرنٹ یا ای کاپی ساتھ رکھنا ضروری تھی۔
ترکیہ کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں برس تیسری سہ ماہی میں سیاحت کے شعبے میں آمدن بڑھ کر 20.23 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں
۔