فلسطین کے اسرائیلی جنگ سے تباہی نے غزہ کی پٹی کا چہرہ بدل کر رکھ دیا ہے۔ شمال سے جنوب تک ہر طرف تباہی کی ہولناک داستانی بکھری ہوئی ہیں اور تباہی کے ملبے سے اٹھنے والے دھوئیں اور تعفن سے اسرائیلی بربریت کا بہ خوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
غزہ کے ملبے کے ڈھیر پر ایک کم سن بچے کی ویڈیو آئی ہے جسے بچوں کے واکر پر پانی کے گیلن لادے اسے کھینچتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ننھے فلسطینی بچے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی اور یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔
اگرچہ بچے کے نام یا مقام کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ مگر مقامی میڈیا نے بتایا کہ یہ منظر شمالی غزہ کا جہاں اسرائیل کئی ہفتوں سے زمینی حملے اور پرتشدد بمباری کر رہا ہے۔
غزہ میں سات اکتوبر سے اسرائیلی بستیوں اور فوجی اڈوں پر حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کی طرف سے علاقے پر مسلط کردہ محاصرے کے نتیجے میں شہریوں کو خوراک اور پانی کی شدید قلت ہے۔ لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔
بین الاقوامی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ بھوک کے خوف سے غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں کی آبادی کو خطرہ ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ غزہ میں دو تہائی عمارتوں اور مکانات کو مکمل یا جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔
غزہ کے تقریباً 2.3 ملین باشندوں میں لاکھوں جنوب کی طرف بے گھر ہو گئے، جہاں وہ پناہ گاہوں اور خیموں میں رہنے اور سڑکوں، پارکوں اور کھلے مقامات پر رہنے پرمجبور ہیں۔
ویڈیو دیکھنے کیلیے اس لنک⬇ کو ایکس (ٹوئٹر) ایپ میں یا گوگل کروم وغیرہ براؤزر میں کھولیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18