سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو متعدد فرامین جاری کرکے کئی شاہی شخصیات اور دیگر حکام کو نئی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔\nخبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے شہزادہ فیصل بن سلمان کو نجی مشیر بدرجہ وزیر تعینات کیا ہے۔\n شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز کو مدینہ منورہ کا گورنر بدرجہ وزیر مقرر کیا گیا۔\nشہزادہ بدر بن سلطان کو مکہ مکرمہ کے نائب گورنر کے عہدے سے سبکدوش کیا گیا جبکہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز کو مکہ مکرمہ کا نائب گورنر مقرر کیا ہے۔\nایک اور فرمان کے ذریعے شہزادہ احمد بن فہد بن سلمان کو مشرقی ریجن کے نائب گورنر کے عہدے سے سبکدوش کردیا اور شہزادہ سعود بن بندر بن عبدالعزیز کو مشرقی ریجن کا نائب گورنر بنایا ہے۔\n شہزادہ خالد بن سعود بن عبد اللہ بن فیصل بن عبدالعزیز کو تبوک کا نائب گورنر مقرر کیا گیا ہے۔\nشہزادہ خالد بن سطام بن سعود بن عبدالعزیز کو عسیر کا نائب گورنر جبکہ شہزدہ متعب بن مشعل بن بدر بن سعود بن عبدالعزیز کو الجوف کا نائب گورنر مقرر کیا گیا ہے۔\nشاہی فرمان کے تحت شہزادہ منصور بن محمد بن سعد الثانی کو حفر الباطن کے کمشنر کے عہدے سے ہٹا دیا جبکہ شہزادہ عبدالرحمن بن عبداللہ بن فیصل بن ترکی بن فرحان کو حفر الباطن کا کمشنر مقرر کردیا۔\n ڈاکٹر ھشام بن عبدالرحمن بن فالح الفالح کو معاون وزیر داخلہ، ڈاکٹر خالد بن محمد بن عبداللہ البتال کو سکریٹری داخلہ مقرر کیا گیا ہے۔\nشاہ سلمان نے ڈاکٹر عبداللہ بن احمد المغلوث کو معاون وزیر اطلاعات، ڈاکٹرعبداللہ بن مہدی بن علی جالی کو سیکریٹری عسیر ریجن، مساعد بن عبدالعزیز بن عبداللہ کو سکریٹری مکہ مکرمہ، انجینیئر خلیل بن ابراہیم بن عبداللہ کو نائب وزیر صنعت ومعدنیات اور خالد بن فرید بن عبدالرحمن حضراوی کو مشیر ایوان شاہی مقرر کردیا۔\nایک اور شاہی فرمان کے ذریعے زھیر بن محمد بن عبداللہ الزومان کو ہیومن رائٹس کمیشن کا معاون سربراہ مقرر کیا گیا جبکہ ڈاکٹر یوسف بن صیاح بن نزال البیالی کو اعلی عہدے کے ساتھ جنرل انٹیلی جینس کا نائب سربراہ تعینات کیا گیا۔\n۔\n۔\n۔